ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈونیشیا کے ایک اسکول پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ

انڈونیشیا کے ایک اسکول پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ

Wed, 14 Dec 2016 11:51:22    S.O. News Service

جکارتہ،13؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے سات بچوں کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے وسطی صوبہ ایسٹ نُوسا تینگارا میں پیش آیا۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ان بچوں کو گردن، سینے اور سر پر زخم آئے اور ہسپتال میں تمام بچوں کی حالت اب بہتر ہے۔ حملہ آور کو فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔ اس واقعے کے بعد سینکڑوں مشتعل افراد نے اس تھانے کے باہر مظاہرہ کیا جہاں حملہ آور کو رکھا گیا ہے۔


Share: